Religion Magazine

وفاتِ مسیح پر ایمان محبّتِ رسول کا تقاضا ہے

By Kashifqdn @kashifqdn

وفاتِ مسیح پر ایمان محبّتِ رسول کا تقاضا ہے
وفاتِ مسیح پر ایمان محبّتِ رسول کا تقاضا ہے حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں :-   میرے نزدیک مومن وہی ہوتا ہے جو آپﷺ کی اتباع کرتا ہے اور وہی کسی مقام پر پہنچتا ہے۔
 جیسا کہ خود اللہ تعالیٰ نے فرمادیا ہے۔ قُلْ إِن كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللَّهُ  (ال عمران ۳۲)   یعنی کہہ دو کہ اگر تم اللہ تعالیٰ کو محبت کرتے ہو تو میری اتباع کرو تاکہ اللہ تمہیں اپنا محبوب بنالے۔  اب محبت کا تقاضا تو یہ ہے کہ محبوب کے فعل کے ساتھ خاص موانست ہو۔ اور مرنا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے۔ آپ نے مرکر دکھا دیا۔ پھر کون ہے جو زندہ رہےیا زندہ رہنے کی آرزو کرے   یا کسی اَور کیلئے تجویز کرے کہ وہ زندہ رہے؟ محبت کا تقاضا تو یہی ہے کہ آپ کی اتباع میں ایسا گم ہو کہ اپنے جذبات نفس کو تھام لے اور یہ سوچ لے کہ میں کسی کی اُمت ہوں۔ ایسی صورت میں جو شخص حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی نسبت یہ عقیدہ رکھتا ہے کہ وہ اب تک زندہ ہیں وہ کیونکر آپ کی محبت اور اتباع کا دعویٰ کر سکتا ہے؟ اس لئے کہ آپ کی نسبت وہ گوارا کرتا ہے کہ مسیح کو افضل قرار دیا جاوے اور آپ کو مُردہ کہا جاوے مگر اُس کے لئے وہ پسند کرتا ہے کہ زندہ یقین کیا جاوے۔۔۔۔۔ (لیکچر لدھیانہ صفحہ ۲۶۳)

Back to Featured Articles on Logo Paperblog